(۱۱۳۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْفَضْلِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ الثَّقَفِیِّ عَنْ وَرَّادٍ قَالَ کَتَبَ الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ وَزَعَمَ وَرَّادٌ أَنَّہُ کَتَبَہُ بِیَدِہِ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ حَرَّمَ ثَلاَثًا وَنَہَی عَنْ ثَلاَثٍ : عُقُوقِ الْوَالِدَاتِ وَوَأْدِ الْبَنَاتِ وَلاَ وَہَاتِ وَنَہَی عَنْ ثَلاَثٍ ۔قِیلَ وَقَالَ : وَإِضَاعَۃِ الْمَالِ وَإِلْحَافِ السُّؤَالِ ۔ [صحیح]
(١١٣٤٢) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے معاویہ (رض) کو لکھا اور وارد کرنے والے نے گمان کیا کہ مغیرہ نے اسے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں کو حرام کیا ہے اور تین چیزوں سے منع کیا ہے : ماؤں کی نافرمانی ، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا اور حقوق نہ دینا اور ناجائز مطالبات کرنا اور تین چیزوں سے منع فرمایا ہے : فضول باتوں سے، مال ضائع کرنے سے اور چمٹ کر سوال کرنے سے۔