hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11374

.

سنن البيهقي

11374
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۳۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا دَہْثَمُ بْنُ قُرَّانَ حَدَّثَنَا عُقَیْلُ بْنُ دِینَارٍ مَوْلَی جَارِیَۃَ بْنِ ظَفَرٍ عَنْ جَارِیَۃَ بْنِ ظَفَرٍ : أَنَّ دَارًا کَانَتْ بَیْنَ أَخَوَیْنَ فَحَظَرَا فِی وَسَطِہَا حِظَارًا ثُمَّ ہَلَکَا وَتَرَکَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَقِبًا فَادَّعَی عَقِبُ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا أَنَّ الْحِظَارَ لَہُ مِنْ دُونِ صَاحِبِہِ فَاخْتَصَمَ عَقِبَاہُمَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَرْسَلَ حُذَیْفَۃَ بْنَ الْیَمَانِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقْضِی بَیْنَہُمَا فَقُضِیَ بِالْحِظَارِ لِمَنْ وَجَدَ مَعَاقِدَ الْقُمُطِ تَلِیہِ ثُمَّ رَجَعَ فَأَخْبَرَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَصَبْتَ ۔ قَالَ دَہْثَمٌ أَوْ قَالَ : أَحْسَنْتَ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ دَاوُدَ بْنِ رُشَیْدٍ۔ [ضعیف]
(١١٣٦٩) جاریہ بن ظفر سے روایت ہے کہ دو بھائیوں کا ایک گھرتھا۔ انھوں نے درمیان میں باڑ لگالی۔ پھر وہ دونوں فوت ہوگئے اور اپنی اولاد چھوڑ گئے۔ دونوں کی اولاد نے باڑ کا دعوٰی کردیا۔ ان دونوں کا معاملہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ نے حذیفہ بن یمان کو ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے بھیجا، پھر باڑ کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا جس کے پاس کڑیاں تھیں، پھر حذیفہ نے واپس آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر دی تو آپ نے فرمایا : تو نے درست فیصلہ کیا ہے۔