(۱۱۴۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ بَسَّامٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : الْمَاعُونَ الْفَأْسُ وَالْقِدْرُ وَالدَّلْوُ قُلْتُ : فَمَنْ مَنَعَ ہَذَا فَلَہُ الْوَیْلُ قَالَ : لاَ وَلَکِنْ مَنْ جَمَعَہُنَّ فَلَہُ الْوَیْلُ مَنْ رَایَا فِی صَلاَتِہِ وَسَہَا عَنْہَا وَمَنَعَ ہَذَا فَلَہُ الْوَیْلُ۔ [ضعیف]
(١١٤٧١) عکرمہ سے روایت ہے ” الماعون “ سے مراد چمچ ، ڈول ، ہنڈیا ہے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھا : جو ان چیزوں کو روکے اس کے لیے ہلاکت ہے ؟ کہا : نہیں لیکن جو ان چیزوں کو جمع کر کے رکھے اس کے لیے ہلاکت ہے اور جو نماز میں دکھلاوا ظاہر کرے اور غافل رہے اور اس سے رک جائے اس کے لیے ہلاکت ہے۔