hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11498

.

سنن البيهقي

11498
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الْمَرْوَزِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی وَہُو یَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ ہُوَ ابْنُ عُمَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : أَلاَ أَیُّ شَہْرٍ تَعْلَمُونَہُ أَعْظَمُ حُرْمَۃً ۔ قَالُوا : شَہْرُنَا ہَذَا قَالَ : أَیُّ بَلَدٍ تَعْلَمُونَہُ أَعْظَمُ حُرْمَۃً ۔ قَالُوا : بَلَدُنَا ہَذَا قَالَ : أتَعْلَمُونَ أَیَّ یَوْمٍ أَعْظَمُ ۔ قَالُوا : یَوْمُنَا ہَذَا قَالَ : فَإِنَّ اللَّہَ حَرَّمَ عَلَیْکُمْ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَعْرَاضَکُمْ إِلاَّ بِحَقِّہَا کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ہَذَا فِی بَلَدِکُمْ ہَذَا أَلاَ ہَلْ بَلَّغْتُ ۔ ثَلاَثًا کُلُّ ذَلِکَ یُجِیبُونَہُ أَلاَ نَعَمْ۔ [بخاری ۶۷۸۵، مسلم ۶۶]
(١١٤٩٣) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوادع کے موقع پر فرمایا : سنو ! تم کس مہینے کو زیادہ حرمت والا خیال کرتے ہو ؟ انھوں نے جواب دیا : اپنے اس (ذوالحجہ ) مہینے کو۔ پھر فرمایا : کس شہر کو زیادہ حرمت والا خیال کرتے ہو ؟ انھوں نے جواب دیا : اس شہر (مکہ ) کو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو، کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے ؟ انھوں نے کہا : ہمارا یہ دن (حج کا دن) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تم پر حرام کردیا ہے، تمہارے خون، مال اور عزتوں کو مگر حق کے ساتھ جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے تمہارے اس شہر میں، خبردار ! کیا میں نی پیغام الٰہیپہنچا دیا ؟ تین دفعہ پوچھا، سب نے ہاں میں جواب دیا۔