hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11500

.

سنن البيهقي

11500
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِیفٍ الْمِصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ : الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرِ بْنِ السَّرِیِّ الرَّافِقِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ : ہِلاَلُ بْنُ الْعَلاَئِ بْنِ ہِلاَلٍ الْقُتَبِیُّ حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ قَالَ : لَمَّا کَانَ ذَلِکَ الْیَوْمَ رَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نَاقَتَہُ ثُمَّ وَقَفَ فَقَالَ : أَتَدْرُونَ أَیَّ یَوْمٍ ہَذَا ۔ فَسَکَتْنَا حَتَّی رَأَیْنَا أَنَّہُ سَیُسَمِّیہِ سِوَی اسْمِہِ فَقَالَ : أَلَیْسَ یَوْمَ النَّحْرِ ۔ قُلْنَا : بَلَی ثُمَّ قَالَ : أَتَدْرُونَ أَیَّ شَہْرٍ ہَذَا ۔ فَسَکَتْنَا حَتَّی رَأَیْنَا أَنَّہُ سَیُسَمِّیہِ سِوَی اسْمِہِ قَالَ : أَلَیْسَ ذَا الْحِجَّۃِ ۔ قَالُوا : بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : أَتَدْرُونَ أَیَّ بَلَدٍ ہَذَا ۔ فَسَکَتْنَا حَتَّی رَأَیْنَا أَنَّہُ سَیُسَمِّیہِ سِوَی اسْمِہِ قَالَ : أَلَیْسَ الْبَلْدَۃَ ۔ فَقُلْنَا : بَلَی قَالَ : فَإِنَّ أَمْوَالَکُمْ وَأَعَرَاضَکُمْ وَدِمَائَ کُمْ حَرَامٌ بَیْنَکُمْ مِثْلُ یَوْمِکُمْ فِی مِثْلِ شَہْرِکُمْ فِی مِثْلِ بَلَدِکُمْ أَلاَ لِیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ الْغَائِبَ مَرَّتَیْنِ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ ہُوَ أَوْعَی مِنْ سَامِعٍ ۔ ثُمَّ مَالَ عَلَی نَاقَتِہِ إِلَی غُنَیْمَاتٍ فَجَعَلَ یَقْسِمُہَا بَیْنَ الرِّجْلَیْنِ الشَّاۃَ وَالثَّلاَثَۃِ الشَّاۃَ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عَوْنٍ وَغَیْرِہِ۔ [بخاری ۱۷۴۲، مسلم ۱۶۷۹]
(١١٤٩٥) حضرت ابوبکر (رض) سے روایت ہے کہ جب حجۃ الوداع کا دن تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اونٹی پر سوار ہوئے، پھر ٹھہرے اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے ؟ ہم خاموش ہوگئے، ہم نے خیال کیا کہ آپ اس نام کے علاوہ نام لیں گے۔ آپ نے فرمایا : کیا یہ قربانی کا دن نہیں ہے ؟ ہم نے کہا : کیوں نہیں یا رسول اللہ۔ آپ نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے ؟ ہم خاموش ہوگئے، ہم نے خیال کیا کہ آپ اس کے نام کے علاوہ نام لیں گے۔ آپ (رض) نے فرمایا : کیا یہ ذوالحجہ نہیں ہے ؟ ہم نے کہا : کیوں نہیں یا رسول اللہ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے ؟ ہم خاموش رہے یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ آپ اس نام کے علاوہ نام لیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا یہ حج کا دن نہیں ہے ؟ ہم نے کہا : ہاں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک تمہارا مال ، عزتیں اور تمہارے خون آپس میں حرام ہیں، جس طرح تمہارے اس دن اس شہر اور اس مہینے کی حرمت ہے۔ خبردار جو حاضر ہے اسے غائب تک پہنچا دینا چاہیے۔ یہ دو مرتبہ فرمایا۔ بسا اوقات جسے پہنچایا جاتا ہے وہ سننے والے سے زیادہ یاد رکھتا ہے۔ پھر آپ اپنی اونٹنی کی طرف مائل ہوئے، غنیمتوں کی طرف آئے، ایک بکری دو آدمیوں کے درمیان آپ تقسیم کرنے لگے اور تین کے درمیان بھی ایک بکری۔