(۱۱۴۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِیَّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ یَأْخُذْ أَحَدُکُمْ مَتَاعَ أَخِیہِ لاَعِبَ الْجِدِّ وَإِذَا أَخَذَ أَحَدُکُمْ عَصَا أَخِیہِ فَلْیَرُدَّہَا إِلَیْہِ۔
(١١٤٩٩) عبداللہ بن سائب بن یزید (رض) اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی کا مال جھانسا دے کر نہ لے اور جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی چھڑی لے تو اسے واپس کر دے۔