hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11513

.

سنن البيهقي

11513
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیُّ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سُوَیْدٍ یَعْنِی ابْنَ مُقَرِّنٍ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : أَمَرَنَا بِسَبْعٍ وَنَہَانَا عَنْ سَبْعٍ یَعْنِی النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : أَمَرَنَا بِعِیَادَۃِ الْمَرِیضِ وَاتِّبَاعِ الْجِنَازَۃِ وَإِفْشَائِ السَّلاَمِ وَإِجَابَۃِ الدَّاعِی وَتَشْمِیتِ الْعَاطِسِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِبْرَارِ الْمُقْسِمِ وَنَہَانَا عَنِ الشُّرْبِ فِی لْفِضَّۃِ فَإِنَّہُ مَنْ یَشْرَبُ فِیہَا فِی الدُّنْیَا لاَ یَشْرَبُ فِیہَا فِی الآخِرَۃِ وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّہَبِ وَعَنِ رُکُوبِ الْمَیَاثِرِ وَلِبَاسِ الْقَسِّیِّ وَالْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ وَالإِسْتَبْرَقِ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الشَّیْبَانِیِّ وَغَیْرِہِ۔ [بخاری ۲۴۴۶، مسلم ۲۰۶۶]
(١١٥٠٨) حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات چیزوں کا حکم دیا اور سات چیزوں سے منع کیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں مریض کی عیادت کرنے کا حکم دیا اور جنازہ پڑھنے کا اور سلام کو عام کرنے کا اور دعوت قبول کرنے کا اور چھینک کا جواب دینے کا اور مظلوم کی مدد کرنے کا اور قسموں کو پورا کرنے کا اور ہمیں چاندی کے برتن میں پینے سے منع کیا۔ جو دنیا میں اس میں پیے گا وہ آخرت میں نہ پی سکے گا اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور ریشم کی زین پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے اور قسی (ریشم کی ایک قسم ہے ) ریشم ، دیباج (ریشم کی قسم ) اور استبرق (ریشم کی ایک قسم ) کا لباس پہننے سے منع فرمایا ہے۔