hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11519

.

سنن البيهقي

11519
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ أَبِی حَامِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَعْدٍ الدَّشْتَکِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی قَیْسٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ مُحَارِبٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَۃِ لَقِیَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ : أَخْبِرْنِی بِأَعْجَبِ شَیْئٍ رَأَیْتَہُ بِأَرْضِ الْحَبَشَۃِ ۔ قَالَ : مَرَّتِ امْرَأَۃٌ عَلَی رَأْسِہَا مِکْتَلٌ فِیہِ طَعَامٌ فَمَرَّ بِہَا رَجُلٌ عَلَی فَرَسٍ فَأَصَابَہَا فَرَمَی بِہِ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَیْہَا وَہِیَ تُعِیدُہُ فِی مِکْتَلِہَا وَہِیَ تَقُولُ : وَیْلٌ لَکَ یَوْمَ یَضَعُ الْمَلِکُ کُرْسِیَّہُ فَیَأْخُذُ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ فَضَحِکَ النَّبِیُّ -ﷺ- حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ فَقَالَ : کَیْفَ تُقَدَّسُ أَمَّۃٌ لاَ تَأْخُذُ لِضَعِیفِہَا مِنْ شَدِیدِہَا حَقَّہُ وَہُوَ غَیْرُ مُتَعْتَعٍ ۔ [ضعیف]
(١١٥١٤) حضرت ابن بریدہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب جعفر بن ابی طالب حبشہ کی زمین سے واپس آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ملے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے حبشہ کی زمین کی عجیب چیز کے بارے میں بتاؤ جو تم نے دیکھی ہو۔ فرماتے ہیں : ایک عورت گزری اس کے سر پر ایک کھانے والا ٹوکرا تھا۔ ایک آدمی گھوڑے پر سوار اس کے پاس سے گزرا وہ اس پر واقع ہوگیا۔ اس نے ٹوکرا پھینک دیا۔ میں اس عورت کی طرف دیکھ رہاتھا۔ وہ ان پھلوں کو اپنے ٹوکرے میں جمع کر رہی تھی اور کہہ رہی تھی : تیرے لیے بربادی ہو اس دن جس دن مالک اپنی کرسی رکھے گا۔ پھر وہ ظالم سے مظلوم کا حق لے گا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرا دیے حتی کہ آپ کی داڑھیں نظر آنے لگیں۔ پھر آپ نے فرمایا : وہ امت کیسے پاک ہوگی جو اپنے طاقت ور سے حق کا مطالبہ نہ کرسکے جب کہ وہ متعتع نہ ہو۔