(۱۱۵۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ قَالُوا لأَبِی عَاصِمٍ فِی حَدِیثِہِ عَنْ مَالِکٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدٍ وَأَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی الشُّفْعَۃِ فَقَالَ : ہَاتُوا مَنْ سَمِعَہُ مِنْ مَالِکٍ فِی الْوَقْتِ الَّذِی سَمِعْتُہُ أَنَا قَدِمَ عَلَیْنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَنْصُورُ بِمَکَّۃَ فَاجْتَمَعَ إِلَیْہِ النَّاسُ وَسَأَلُوہُ أَنْ یَأْمُرَ مَالِکًا أَنْ یُحَدِّثَہُمْ فَأَمَرَہُ فَحَدَّثَ بِمَکَّۃَ فَسَمِعْنَاہُ مِنْ مَالِکٍ فِی ذَلِکَ الْوَقْتِ۔[صحیح]
(١١٥٦٧) حضرت ابو سلمہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے شفعہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں اور فرمایا کہ اس شخص کو لاؤجس نے مالک سے اس وقت سنا جب میں نے سنا، ہمارے پاس ابو جعفر منصور مکہ میں آئے، لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے اور ان سے مطالبہ کیا کہ مالک کو حکم دیں کہ وہ ہمیں حدیث بیان کریں۔ انھوں نے حکم دیا تو مالک نے مکہ میں حدیث بیان کی اور ہم نے یہ حدیث مالک سے اس وقت سنی۔