hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11645

.

سنن البيهقي

11645
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۶۴۰) أَخْبَرَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَثَلاَثِمِائَۃٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : بَیْنَمَا ثَلاَثَۃُ رَہْطٍ یَتَمَشَّوْنَ أَخَذَہُمُ الْمَطَرُ فَأَوَوْا إِلَی غَارٍ فِی جَبَلٍ فَبَیْنَا ہُمْ فِیہِ حَطَّتْ صَخْرَۃٌ مِنَ الْجَبَلِ فَأَطْبَقَتْ عَلَیْہِمْ فَقَالَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ انْظُرُوا أَفْضَلَ أَعْمَالٍ عَمِلْتُمُوہَا لِلَّہِ تَعَالَی فَسَلُوہُ بِہَا لَعَلَّہُ یُفَرِّجُ بِہَا عَنْکُمْ فَقَالَ أَحَدُہُمُ اللَّہُمَّ إِنَّہُ کَانَ لِی وَالِدَانِ کَبِیرَانِ وَکَانَتْ لِی امْرَأَۃٌ وَوَلَدٌ صِغَارٌ وَکُنْتُ أَرْعَی عَلَیْہِمْ فَإِذَا رُحْتُ عَلَیْہِمْ بَدَأْتُ بِأَبَوَیَّ فَسَقَیْتُہُمَا فَنَأَی بِی یَوْمًا الشَّجَرُ فَلَمْ آتِ حَتَّی نَامَ أَبَوَایَ فَطَیَّبْتُ الإِنَائَ ثُمَّ حَلَبْتُ فِیہِ ثُمَّ قُمْتُ بِحِلاَبِی عِنْدَ رَأْسِ أَبَوَیَّ وَالصِّبْیَۃُ یَتَضَاغَوْنَ عِنْدَ رِجْلَیَّ أَکْرَہُ أَنْ أَبْدَأَ بِہِمْ قَبْلَ أَبَوَیَّ وَأَکْرَہُ أَنْ أَوْقِظَہُمَا مِنْ نَوْمِہِمَا فَلَمْ أَزَلْ کَذَلِکَ قَائِمًا حَتَّی أَضَائَ الْفَجْرُ اللَّہُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّی فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْہِکَ فَافْرُجْ عَنَّا فُرْجَۃً نَرَی مِنْہَا السَّمَائَ فَفَرَجَ لَہُمْ فُرْجَۃً رَأَوْا مِنْہَا السَّمَائَ وَقَالَ الآخَرُ اللَّہُمَّ إِنَّہَا کَانَتْ لِی ابْنَۃُ عَمٍّ فَأَحْبَبْتُہَا حَتَّی کَانَتْ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَیَّ فَسَأَلْتُہَا نَفْسَہَا فَقَالَتْ لاَ حَتَّی تَأْتِینِی بِمِائَۃِ دِینَارٍ فَسَعَیْتُ حَتَّی جَمَعْتُ مِائَۃَ دِینَارٍ فَأَتَیْتُہَا بِہَا فَلَمَّا کُنْتُ بَیْنَ رِجْلَیْہَا قَالَتِ : اتَّقِ اللَّہَ لاَ تَفْتَحِ الْخَاتَمَ إِلاَّ بِحَقِّہِ فَقُمْتُ عَنْہَا اللَّہُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّی فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْہِکَ فَافْرُجْ لَنَا مِنْہَا فُرْجَۃً فَفَرَجَ لَہُمْ مِنْہَا فُرْجَۃً وَقَالَ الثَّالِثُ اللَّہُمَّ إِنِّی کُنْتُ اسْتَأْجَرْتُ أَجِیرًا بِفَرَقِ ذُرَۃٍ فَلَمَّا قَضَی عَمَلَہُ عَرَضْتُہُ عَلَیْہِ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہُ فَرَغِبَ عَنْہُ فَلَمْ أَزَلْ أَعْتَمِلُ بِہِ حَتَّی جَمَعْتُ مِنْہُ بَقَرًا وَرِعَائَ ہَا فَجَائَ نِی فَقَالَ : اتَّقِ اللَّہَ وَأَعْطِنِی حَقِّی وَلاَ تَظْلِمْنِی فَقُلْتُ لَہُ : اذْہَبْ إِلَی تِلْکَ الْبَقَرِ وَرِعَائِہَا فَخُذْہَا فَقَالَ : اتَّقِ اللَّہَ وَلاَ تَہْزَأْ بِی فَقُلْتُ : إِنِّی لاَ أَہْزَأُ بِکَ اذْہَبْ إِلَی تِلْکَ الْبَقَرِ وَرِعَائِہَا فَخُذْہَا فَذَہَبَ فَاسْتَاقَہَا اللَّہُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّی فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْہِکَ فَافْرُجْ عَنَّا مَا بَقِیَ مِنْہَا فَفَرَجَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْہُمْ فَخَرَجُوا یَتَمَاشَوْنَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ نَافِعٍ۔ [بخاری ۲۲۷۲، مسلم ۲۷۴۳]
(١١٦٤٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین آدمی چل رہے تھے، ان کو بارش نے روک دیا۔ انھوں نے ایک پہاڑ کی غار میں پناہ لی۔ اسی دوران ایک پتھر پہاڑ سے گرا اور غار کے منہ پر آگیا۔ وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے : اپنے اپنے بہتریں اعمال یاد کرو اور ان کے ساتھ اللہ کو پکارو تاکہ وہ اس کی وجہ سے تمہارے اوپر سے پتھر ہٹادے۔ ان میں سے ایک نے کہا : اے اللہ ! میرے والدین بوڑھے تھے اور میری بیوی اور بچے بھی تھے۔ میں ان کی پرورش کے لیے بکریاں چراتا تھا۔ جب میں شام کو واپس آتا تو سب سے پہلے میں اپنے والدین کو دودھ پلاتا۔ ایک دن درخت کی تلاش میں دور نکل گیا، جب واپس آیا تو وہ دونوں سو چکے تھے۔ میں نے برتن پکڑا اور دودھ دوہا۔ پھر میں دودھ لے کر اپنے والدین کے سر کے پاس کھڑا ہوگیا اور میرے بچے میرے پاؤں کے پاس بلک رہے تھے۔ میں نے ناپسند کیا کہ ان کو نیند سے بیدار کروں۔ میں کھڑا رہا یہاں تک کہ فجر پھوٹ پڑی۔ اے اللہ ! بیشک تو جانتا ہے میں نے یہ صرف تیری رضا کے لیے کیا تو ہم سے اس پتھر کو ہٹا دے تاکہ ہم آسمان دیکھ لیں۔ وہ پتھر ہٹا اور انھوں نے آسمان دیکھ لیا اور دوسرے نے کہا : اے اللہ ! میری ایک چچا زاد تھی، میں اسے پسند کرتا تھا وہ مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب تھی۔ میں نے اس سے زنا کرنے کا کہا، اس نے کہا : پہلے تو مجھے سو دینار دے۔ میں نے کوشش کی، سو دینار جمع کیے، پھر اس کے پاس آیا۔ جب میں اس کی ٹانگوں کے درمیان تھا تو اس نے کہا : اللہ سے ڈر اور مہر کو نہ توڑ مگر جائز طریقے سے (نکاح سے) ۔ میں کھڑا ہوگیا۔ اے اللہ ! تو جانتا ہے میں نے یہ کام تیری رضا کے لیے کیا تو ہم سے اس پتھر کو ہٹا دے۔ وہ تھوڑا سا اور ہٹ گیا اور تیسرے نے کہا : اے اللہ ! میں نے ایک مزدور لگایا تھا جب اس نے اپنا کام کیا تو میں نے مزدوری دی۔ اس نے لینے سے انکار کردیا۔ اس نے بےرغبتی کی۔ میں ہمیشہ اس سے کام کرتا رہا یہاں تک کہ میں نے اس سے بہت زیادہ گائیں اور بکریاں جمع کرلیں۔ وہ آدمی آیا اور اس نے کہا : اللہ سے ڈر اور مجھے میرا حق دے اور میرے اوپر ظلم نہ کر۔ میں نے کہا : جا اور یہ گائیں اور بکریاں لے جا۔ اس نے کہا : اللہ سے ڈر اور مذاق نہ کر۔ میں نے کہا : میں مذاق نہیں کررہا جا اور گائیں اور بکریاں لے جا۔ وہ لے گیا۔ اے اللہ ! تو جانتا ہے میں نے یہ تیری رضا کے لیے کیا تھا تو باقی ماندہ پتھر بھی ہٹا دے۔ اللہ تعالیٰ نے وہ پتھر بھی ہٹا دیا پھر وہ نکلے اور چلنے لگے۔