hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11684

.

سنن البيهقي

11684
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۶۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الشُّرَیْحِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ قَالَ سَأَلْتُ مُعَاوِیَۃَ بْنَ قُرَّۃَ عَنْ أَجْرِ الْمُعَلِّمِ قَالَ : أَرَی لَہُ أَجْرًا۔قَالَ شُعْبَۃُ وَسَأَلْتُ الْحَکَمَ فَقَالَ : لَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا یَکْرَہُہُ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ فِی التَّرْجَمَۃِ وَقَالَ الْحَکَمُ : لَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا کَرِہَ أَجْرَ الْمُعَلِّمِ قَالَ : وَلَمْ یَرَ ابْنُ سِیرِینَ بِأَجْرِ الْمُعَلِّمِ بَأْسًا۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائٍ وَأَبِی قِلاَبَۃَ : أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِتَعْلِیمِ الْغِلْمَانِ بِالأَجْرِ بَأْسًا وَعَنِ الْحَسَنِ رَحِمَہُ اللَّہُ قَالَ : إِذَا قَاطَعَ الْمُعَلِّمُ وَلَمْ یَعْدِلْ کُتِبَ مِنَ الظَّلَمَۃِ۔ [صحیح۔أخرجہ ابن الجعد ۱۱۰۳]
(١١٦٧٩) (الف) شعبہ فرماتی ہیں کہ میں نے معاویہ بن قرہ سے معلم کی اجرت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا : میں اس کے لیے اجرت کی رائے رکھتا ہوں۔
(ب) حکم کہتے ہیں : میں نے کسی سے اس کی کراہت نہیں سنی۔ امام بخاری (رح) ترجمہ میں ذکر کرتے ہیں کہ حکم نے فرمایا : میں نے معلم کی اجرت کے بارے میں کسی کی کراہت نہیں سنی اور فرمایا : ابن سیرین بھی معلم کی اجرت کے بارے میں حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(ج) عطار اور ابو قلابہ بچوں کو تعلیم دینے پر اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(د) حضرت حسن (رح) سے منقول ہے : جب معلم قطع تعلقی کرے اور عدل نہ کرے تو یہ اس کا ظلم لکھا جائے گا۔