(۱۱۷۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَمْرٍو أَنَّ مُجَاہِدًا قَالَ لِطَاوُسٍ : انْطَلِقْ بِنَا إِلَی ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فَاسْمَعْ مِنْہُ الْحَدِیثَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَانْتَہَرَہُ وَقَالَ : إِنِّی وَاللَّہِ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْہُ مَا فَعَلْتُہُ وَلَکِنْ حَدَّثَنِی مَنْ ہُوَ أَعْلَمُ بِہِ مِنْہُمْ یَعْنِی ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لأَنْ یَمْنَحَ الرَّجُلُ أَخَاہُ أَرْضَہُ خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ یَأْخُذَ عَلَیْہَا خَرْجًا مَعْلُومًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [مسلم ۱۵۵۰]
(١١٧٣٢) مجاہد نے طاؤس سے کہا : ہمارے ساتھ رافع کے بیٹے کی طرف چلو، اس سے حدیث سنیں، وہ اپنے والد سے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں۔ طاؤس نے اس کو ڈانٹا اور کہا : اگر میں جانتا ہو تاکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع کیا ہے تو میں نہ کرتا، لیکن اس نے حدیث بیان کی ہے جو ان میں سے زیادہ عالم ہے یعنی ابن عباس نے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو زمین ہدیہ کرے تو اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ اس سے کرایہ لے لے۔