(۱۱۷۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ : ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا عِیسَی یَعْنِی ابْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ -یَأْتِی دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَدُونَہُمْ دَارٌ یَعْنِی لاَ یَأْتِیہَا ، فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْہِمْ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ تَأْتِی دَارَ فُلاَنٍ وَلاَ تَأْتِی دَارِنَا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((إِنَّ فِی دَارِکِمْ کَلْبًا))۔ قَالَ : فَإِنَّ فِی دَارِہِمْ سِنَّوْرًا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((السِّنَّوْرُ سَبُعٌ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۲/۳۲۷]
(١١٧٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصار کے گھروں میں آئے اور ان کے علاوہ بھی گھر تھے ان میں نہیں، آئے ان پر یہ گراں گزرا، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ فلاں فلاں کے گھروں میں جاتے ہیں اور ہمارے گھروں میں نہیں آتے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے گھروں میں کتے ہیں۔ راوی کہتا ہے کہ ان کے گھروں میں بلی تھی ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلی بھی درندہ ہے۔