(۱۱۷۴۸) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ
(ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی قَالاَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ یَزِیدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- دَخَلَ نَخْلاً لأُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَۃٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ : مَنْ غَرَسَ ہَذَا مُسْلِمٌ أَوْ کَافِرٌ ۔ فَقَالُوا : مُسْلِمٌ فَقَالَ : لاَ یَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا فَأَکَلَ مِنْہُ إِنْسَانٌ أَوْ طَیْرٌ أَوْ دَابَّۃٌ إِلاَّ کَانَتْ لَہُ صَدَقَۃً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [مسلم ۱۵۵۳]
(١١٧٤٨) حضرت انس (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام مبشر نامی انصاری عورت کے باغ میں داخل ہوئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کسی مسلمان کی شجر کاری ہے یا کافر کی ؟ انھوں نے کہا : مسلمان کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مسلمان شجر کاری کرتا ہے اس سے کوئی انسان، پرندہ یا جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔