(۱۱۷۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عُرْوَۃَ قَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی أَنَّ الأَرْضَ أَرْضُ اللَّہِ وَالْعِبَادَ عِبَادُ اللَّہِ وَمَنْ أَحْیَا مَوَاتًا فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ ۔ جَائَ نَا بِہَذَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- الَّذِینَ جَائُ ونَا بِالصَّلَوَاتِ عَنْہُ۔ [صحیح لغیرہ۔ ابو داؤد ۳۰۷۳]
(١١٧٧٣) عروہ کہتے ہیں : میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کیا کہ زمین اللہ کی زمین ہے اور بندے بھی اللہ کے بندے ہیں اور جس نے بنجر زمین آباد کی وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔ ہم کو یہ بات ان لوگوں سے پہنچی ہے جن سے نماز پہنچی ہے۔