hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11781

.

سنن البيهقي

11781
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۷۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَحْیَا أَرْضًا مَیْتَۃً لَمْ تَکُنْ لأَحَدٍ قَبْلَہُ فَہِیَ لَہُ وَلَیْسَ لِعِرْقِ ظَالِمٍ حَقٌّ ۔ قَالَ فَلَقَدْ حَدَّثَنِی صَاحِبُ ہَذَا الْحَدِیثِ أَنَّہُ أَبْصَرَ رَجُلَیْنِ مِنْ بَیَاضَۃَ یَخْتَصِمَانِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی أَجُمَّۃٍ لأَحَدِہِمَا غَرَسَ فِیہَا الآخَرُ نَخْلاً فَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِصَاحِبِ الأَرْضِ بِأَرْضِہِ وَأَمَرَ صَاحِبَ النَّخْلِ أَنْ یُخْرِجَ نَخْلَہُ عَنْہُ قَالَ : فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ یَضْرِبُ فِی أُصُولِ النَّخْلِ بِالْفُئُوسِ وَإِنَّہُ لَنَخْلٌ عُمٌّ۔ قَالَ یَحْیَی بْنُ آدَمَ وَالْعُمُّ قَالَ بَعْضُہُمُ الَّذِی لَیْسَ بِالْقَصِیرِ وَلاَ بِالطَّوِیلِ وَقَالَ بَعْضُہُمُ الْعَمُّ الْقَدِیمُ وَقَالَ بَعْضُہُمُ الطَّوِیلُ قَالَ الشَّیْخُ : وَقَدْ رُوِیَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ قَالَ الْعُمُّ الشَّبَابُ۔
(١١٧٧٦) عروہ بن زبیر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے بنجر زمین آباد کی جو پہلے کسی کی نہ تھی وہ اسی کی ہے اور ظالم رگ والے کے لیے کوئی حق نہیں ہے۔ پھر کہا : یہ حدیث مجھے اس آدمی نے بیان کی ہے جس نے بنی بیاضہ کے دو آدمیوں کو جھگڑتے دیکھا، وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے کنویں کا جھگڑا لے کر آئے۔ ایک کا کنواں تھا اور دوسرے نے اس سے باغ کو پانی لگایا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین والے کے لیے اس کی زمین کا فیصلہ کیا اور باغ والے کو حکم دیا کہ وہ اپنا باغ اٹھالے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دیکھا، وہ کلہاڑے کے ساتھ درختوں کی جڑوں کو اکھاڑرہا تھا حالانکہ وہ باغ تیار تھا۔ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں : بعض نے کہا ہے : العُمّ نہ چھوٹا اور نہ بڑا لمبا اور بعض نے کہا ہے کہ العم کا مطلب قدیم اور بعض نے کہا ہے : لمبا اور بعض نے کہا ہے : جوان۔