(۱۱۷۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ أَبِی ہَاشِمٍ الْعَلَوِیُّ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّجَّارِ بِالْکُوفَۃِ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أَحْیَا مَیْتًا مِنْ مَوَتَانِ الأَرْضِ فَلَہُ رَقَبَتُہَا وَعَادِیُّ الأَرْضِ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ ثُمَّ لَکُمْ مِنْ بَعْدِی ۔
وَرَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ حُجَیْرٍ عَنْ طَاوُسٍ فَقَالَ : ثُمَّ ہِیَ لَکُمْ مِنِّی۔ [ضعیف]
(١١٧٨٣) ابن طاؤس سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے بنجر زمین میں سے کچھ آباد کی تو اس کے لیے اس کی نگرانی ہے اور پہلے زمین اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے اور تمہارے لیے بعد میں ہے۔
ایک روایت کے الفاظ ہیں : پھر وہ تمہارے لیے ہے میری طرف سے۔