(۱۱۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَعِیدٍ الْکِنْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّاجِیُّ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ فِی الشِّعَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا أَحَطْتُمْ عَلَیْہِ وأَعْلَمْتُمُوہُ فَہُوُ لَکُمْ وَمَا لَمْ یُحَطْ عَلَیْہِ فَہُوَ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ۔ [ضعیف۔أخرجہ ابن عدی فی الکامل ۱۱۶۷]
(١١٨١٩) حضرت انس (رض) سے زمینوں کے بارے میں منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کا تم احاطہ کرلو اور اس کو نشان لگا لو وہ تمہارا ہے اور جس کا تم احاطہ نہ کرو وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے۔