hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11947

.

سنن البيهقي

11947
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۹۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا کَانَتْ تَقُولُ : وَاللَّہِ یَا ابْنَ أُخْتِی إِنْ کُنَّا لَنَنْظُرُ إِلَی الْہِلاَلِ ثُمَّ الْہِلاَلِ ثُمَّ الْہِلاَلِ ثَلاَثَۃَ أَہِلَّۃٍ فِی شَہْرَیْنِ وَمَا أُوقِدَتْ فِی أَبْیَاتِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نَارٌ قَالَ قُلْتُ : یَا خَالَۃُ مَا کَانَ یُعِیشُکُمْ؟ قَالَتْ : الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَائُ إِلاَّ أَنَّہُ قَدْ کَانَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- جِیرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَکَانَتْ لَہُمْ مَنَائِحُ فَکَانُوا یُرْسِلُونَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ أَلْبَانِہَا فَیَسْقِینَاہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِالْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ عَنِ ابْنِ أَبِی حَازِمٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [بخاری ۲۵۶۸۔ مسلم ۲۹۷۲]
(١١٩٤٢) عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : اللہ کی قسم ! اے میرے بھانجے ! ہم چاند دیکھتے پھر چاند دیکھتے، پھر چاند دیکھتے۔ تین چاند۔ دو مہینوں میں کبھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھروں میں آگ نہ جلتی تھی۔ عروہ کہتے ہیں : میں نے کہا : یا خالہ تمہارا گزر بسر کیسے ہوتا تھا ؟ انھوں نے کہا : دو سیاہ چیزوں سے : کھجور اور پانی۔ مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمسائے انصار تھے اور ان کی بکریاں تھیں، وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ان کا دودھ بھیجتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں بھی پلا دیتے تھے۔