(۱۱۹۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ التَّمِیمِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَمْسِکُوا عَلَیْکُمْ أَمْوَالَکُمْ وَلاَ تُفْسِدُوہَا فَإِنَّہُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَی فَہُوَ لِلَّذِی أُعْمِرَہَا حَیًّا وَمَیِّتًا وَلِعَقِبِہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [احمد ۱/ ۱۴۷۲]
(١١٩٧٢) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے اموال کو اپنے لیے روکو اور ان کو بگاڑ نہ بناؤ ۔ جس نے عمریٰ کے طور پر کسی کو عطیہ دیا تو وہ اسی کا ہے چاہے وہ زندہ رہے یا فوت ہوجائے اور اس کے ورثاء کے لیے ہے۔