(۱۱۹۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَجَائَ ہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ فَقَالَ : إِنِّی وَہَبْتُ لاِبْنِی نَاقَۃً حَیَاتَہُ وَإِنَّہَا تَنَاتَجَتْ إِبِلاً فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : ہِیَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتَہُ فَقَالَ : إِنِّی تَصَدَّقْتُ عَلَیْہِ بِہَا فَقَالَ : ذَاکَ أَبَعْدُ لَکَ مِنْہَا۔ [صحیح]
(١١٩٨٢) حبیب بن ثابت فرماتے ہیں : میں ابن عمر کے پاس تھا، بستی والوں کا ایک آدمی آیا اس نے کہا : میں نے اپنے بیٹے کے لیے اونٹنی وقف کی تھی اس کی زندگی میں اور اس اونٹنی نے اونٹ جنا ہے۔ ابن عمر (رض) نے کہا : وہ اونٹنی اس کی زندگی میں اور موت کے بعد بھی اس کی ہے۔ اس نے کہا : میں نے صدقہ کیا تھا۔ ابن عمر (رض) نے کہا : اب یہ دور کی بات ہے۔