hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12000

.

سنن البيهقي

12000
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۹۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الدَارَبُرْدِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُوحَیَّانَ التَّیْمِیُّ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ: سَأَلَتْ أُمِّی أَبِی بَعْضَ الْمَوْہِبَۃِ لِی مِنْ مَالِہِ فَالْتَوَی بِہَا سَنَۃً ثُمَّ بَدَا لَہُ فَوَہَبَہَا لِی وَإِنَّہَا قَالَتْ: لاَ أَرْضَی حَتَّی تُشْہِدَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی مَا وَہَبْتَ لاِبْنِی فَأَخَذَ بِیَدِی وَأَنَا یَوْمَئِذٍ غُلاَمٌ فَأَتَی بِی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُمَّ ہَذَا ابْنَۃُ رَوَاحَۃَ قَاتَلَتْنِی مُنْذُ سَنَۃً عَلَی بَعْضِ الْمَوْہِبَۃِ لاِبْنِی ہَذَا وَقَدْ بَدَا لِی فَوَہَبْتُہَا لَہُ وَقَدْ أَعْجَبَہَا أَنْ تُشْہِدَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ فَقَالَ: یَا بَشِیرُ أَلَکَ وَلَدٌ سِوَی وَلَدِکَ ہَذَا۔ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَلاَ تُشْہِدْنِی أَوْ قَالَ لاَ أَشْہَدُ عَلَی جَوْرٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَبِی حَیَّانَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ : فَلاَ تُشْہِدْنِی إِذًا فَإِنِّی لاَ أَشْہَدُ عَلَی جَوْرٍ ۔ [صحیح]
(١١٩٩٥) حضرت نعمان بن بشیر (رض) فرماتے ہیں : میری ماں نے میرے باپ سے اپنے مال میں سے کچھ میرے لیے ہبہ کرنے کا سوال کیا، ایک سال تک اس نے نہ کیا۔ پھر والد نے میرے لیے ہبہ کیا، میری ماں نے کہا : میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں، یہاں تک کہ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر گواہ بنا لے جو تو نے میرے بیٹے کو ہبہ کیا ہے۔ پس باپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں اس وقت بچہ تھا اور وہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے، کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کی ماں رواحہ کی بیٹی ہے، ایک سال سے وہ مجھ سے اسے ہبہ کرنے کے بارے میں لڑائی کر رہی تھی، پس اب میں نے ہبہ کردیا اور اس کو پسند ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر گواہ بن جائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اے بشیر ! کیا تیری اس کے علاوہ اور بھی اولاد ہے ؟ اس نے کہا : ہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو مجھے گواہ نہ بنایا کہا : میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔