(۱۲۰۰۶) قَالَ بُکَیْرٌ وَحَدَّثَنِی الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْصَارِیُّ : أَنَّہُ انْطَلَقَ ہُوَ وَابْنُ عُمَرَ حَتَّی أَتَوْا رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ فَسَاوَمُوہُ بِأَرْضٍ لَہُ فَاشْتَرَاہَا مِنْہُ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنِّی رَأَیْتُ أَنَّکَ اشْتَرَیْتَ أَرْضًا وَتَصَدَّقْتَ بِہَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَإِنَّ ہَذِہِ الأَرْضَ لاِبْنِی وَاقِدٍ فَإِنَّہُ مِسْکِینٌ نَحَلَہُ إِیَّاہَا دُونَ وَلَدِہِ۔ [ضعیف]
(١٢٠٠٦) قاسم بن عبدالرحمن انصاری اور ابن عمر (رض) انصار کے ایک آدمی کے پاس گئے۔ انھوں نے اس سے زمین کا سودا کیا اور اس سے خرید لیا، ایک آدمی آیا اور اس نے کہا : میں نے دیکھا ہے کہ آپ نے زمین خریدی ہے اور اس کو صدقہ کیا ہے، ابن عمر (رض) نے کہا : یہ زمین میرے بیٹے واقد کی ہے، وہ مسکین ہے، آپ نے اپنی دوسری اولاد کے علاوہ اس کو عطیہ دیا۔