hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12047

.

سنن البيهقي

12047
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۰۴۲) حَدَّثَنَا الشَّیْخُ الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ : سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَجُلٌ فِی أَہْلِ الشَّامِ مَرْضِیًّا فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : عَلَی مَا یُحِبُّکَ أَہْلُ الشَّامِ؟ قَالَ : أُغَازِیہِمْ وَأُوَاسِیہِمْ۔ قَالَ فَعَرَضَ عَلَیْہِ عُمَرُ عَشْرَۃَ آلاَفٍ قَالَ : خُذْہَا وَاسْتَعِنْ بِہَا فِی غَزْوِکَ قَالَ : إِنِّی عَنْہَا غَنِیٌّ قَالَ عُمَرُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَرَضَ عَلَیَّ مَالاً دُونَ الَّذِی عَرَضْتُ عَلَیْکَ فَقُلْتُ لَہُ مِثْلَ الَّذِی قُلْتَ لِی فَقَالَ لِی : إِذَا آتَاکَ اللَّہُ مَالاً لَمْ تَسْأَلْہُ وَلَمْ تَشْرَہْ إِلَیْہِ نَفْسُکَ فَاقْبَلْہُ فَإِنَّمَا ہُوَ رِزْقٌ سَاقَہُ اللَّہُ إِلَیْکَ ۔ [ضعیف]
(١٢٠٤٢) زید بن اسلم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ شام کا ایک آدمی تھا، اسے حضرت عمر (رض) نے کہا : تجھے اہل شام کس وجہ سے پسند کرتے ہیں ؟ اس نے کہا : میں ان کے لیے غزوے میں جاتا ہوں اور ان سے دوستی (مواساۃ) رکھتا ہوں، حضرت عمر (رض) نے اسے دس ہزار دیے اور کہا : انھیں پکڑ لو اور ان سے غزوے میں مدد طلب کرو۔ اس نے کہا : میں ان سے بے پروا ہوں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس مال کے علاوہ مال دیاجو میں نے تجھے دیا ہے، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : جس طرح تو نے مجھے کہا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تجھے مال دے جس کا نہ تو نے سوال کیا ہو اور نہ تیرے دل میں اس کا خیال آیا ہو تو اسے قبول کرلے اس لیے کہ وہ رزق ہی جو اللہ نے تجھے دیا ہے۔