hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12096

.

سنن البيهقي

12096
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۰۹۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَیْدَ بْنَ غَفَلَۃَ یَقُولُ : غَزَوْتُ أَنَا وَزَیْدُ بْنُ صُوحَانَ وَسَلْمَانُ بْنُ رَبِیعَۃَ فَوَجَدْتُ سَوْطًا فَأَخَذْتُہُ فَقَالاَ لِی : أَلْقِہِ فَقُلْتُ : لاَ وَلَکِنِّی أُعَرِّفُہُ فَإِنْ وَجَدْتُ مَنْ یَعْرِفُہُ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْتُ بِہِ فَأَبَیْتُ عَلَیْہِمَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مَنْ غَزَاتِنَا قُضِیَ لِی أَنِّی حَجَجْتُ فَأَتَیْتُ الْمَدِینَۃَ فَلَقِیتُ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ فَأَخْبَرْتُہُ بِشَأْنِ السَّوْطِ وَبِقَوْلِہِمَا فَقَالَ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ : وَجَدْتُ صُرَّۃً فِیہَا مِائَۃُ دِینَارٍ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : عَرِّفْہَا حَوْلاً ۔ فَعَرَّفْتُہَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ یَعْرِفُہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ : احْفَظْ عَدَدَہَا وَوِکَائَ ہَا وَوِعَائَ ہَا فَإِنْ جَائَ صَاحِبُہَا وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِہَا ۔ قَالَ شُعْبَۃُ فَلَقِیتُ سَلَمَۃَ بَعْدَ ذَلِکَ فَقَالَ : لاَ أَدْرِی ثَلاَثَۃَ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلاً وَاحِدًا فَأَعْجَبَنِی ہَذَا الْحَدِیثُ فَقُلْتُ لأَبِی صَادِقٍ : تَعَالَ فَاسْمَعْہُ مِنْہُ۔ وَرَوَاہُ بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ سَلَمَۃَ قَالَ شُعْبَۃُ : فَسَمِعْتُہُ بَعْدَ عَشْرِ سِنِینَ یَقُولُ : عَرِّفْہَا عَامًا وَاحِدًا۔ [صحیح]
(١٢٠٩١) سلمۃ بن کہیل فرماتی ہیں : میں نے سوید بن غفلہ سے سنا کہ میں غزوہ میں تھا، مجھے ایک کوڑا ملا، میں نے اسے پکڑ لیا۔ مجھے زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ نے کہا : اسے پھینک دو ۔ میں نے انکار کر دیاہم نے غزوہ مکمل کیا، پھر میں نے حج کیا اور میں مدینہ سے گزرا تو مجھے ابی بن کعب ملے۔ میں نے یہ قصہ ذکر کیا۔ انھوں نے مجھے کہا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں سود ینار کی تھیلی ملی، میں وہ لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ آپ نے مجھے کہا : ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔ میں نے ایک سال تک اعلان کیا، لیکن میں نے ایسا کوئی نہ پایا جو اسے پہچان لیتا۔ پھر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ نے کہا : ایک سال اس کا اعلان کرو، میں نے ایسا ہی کیا، پھر واپس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ نے کہا : ایک سال اور اعلان کرو۔ میں نے ایسا ہی کیا پھر واپس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیاچوتھی دفعہ تو آپ نے کہا : ان کو شمار کرو اور اس کے بندھن کو اچھی طرح یاد کرلو۔ اگر اس کا مالک آئے تو دے دینا ورنہ اس سے فائدہ اٹھا۔ سلمہ کہتے ہیں : میں نہیں جانتا کہ آپ نے تین دفعہ اعلان کا کہا یا ایک دفعہ۔