(۱۲۱۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ لِی أَبُو الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لاَ تَسْأَلِی أَحَدًا شَیْئًا قُلْتُ : إِنِ احْتَجْتُ قَالَ : تَتَبَّعِی الْحَصَّادِینَ فَانْظُرِی مَا یَسْقُطُ مِنْہُمْ فَخِذَیْہِ فَاخْبِطِیہِ ثُمَّ اطْحَنِیہِ ثُمَّ اعْجِنِیہِ ثُمَّ کُلِیہِ وَلاَ تَسْأَلِی أَحَدًا شَیْئًا۔ [صحیح]
(١٢١٠٢) حضرت ام درداء (رض) فرماتی ہیں : مجھے ابودرداء (رض) نے کہا : کسی چیز کا کسی سے سوال نہ کرنا۔ میں نے کہا : اگر مجھے ضرورت ہو ؟ انھوں نے کہا : تو کھیتوں (درختوں) کو کاٹ جو ان میں سے گرے اسے لے لینا۔ پھر پیس لینا پھر اسے گوند لینا۔ پھر اسے کھا لینا اور کسی سے سوال نہ کرنا۔