(۱۲۱۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ کَمَا تَنَاتَجُ الإِبِلُ مِنْ بَہِیمَۃٍ جَمْعَائَ ہَلْ تُحِسُّ ِنْ جَدْعَائَ ۔قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفَرَأَیْتَ مَنْ یَمُوتُ وَہُوَ صَغِیرٌ؟ قَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِینَ۔ [بخاری ۱۳۵۸۔ مسلم ۲۶۵۸]
(١٢١٣٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پس اس کے والدین اسے یہودی بنالیں یا نصرانی بنالیں۔ جس طرح اونٹ صحیح بچہ جنم دیتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی کان کٹا دیکھا ہے ؟ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا کیا خیال ہے جو بچپن میں ہی فوت ہوجائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ان کو بہتر جانتا ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔