(۱۲۱۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُوالنُّعْمَانِ عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی ہَذِہ الآیَۃِ {إِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ وَالْوِلْدَانِ لاَ یَسْتَطِیعُونَ حِیلَۃَ وَلاَ یَہْتَدُونَ سَبِیلاً} قَالَ: کُنْتُ أَنَا وَأُمِّی مِمَّنْ عَذَرَ اللَّہُ تَعَالَی ذِکْرُہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح]
(١٢١٥٢) حضرت ابن عباس (رض) سے اس آیت کے بارے میں منقول ہے : {إِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ وَالْوِلْدَانِ لاَ یَسْتَطِیعُونَ حِیلَۃَ وَلاَ یَہْتَدُونَ سَبِیلاً } آدمیوں، عورتوں اور بچوں میں سے کمزور لوگ جو حیلہ کی طاقت نہ رکھتے تھے اور نہ راستہ پاتے تھے، ابن عباس (رض) فرماتی ہیں : میں اور میری ماں ان میں سے تھے، جن کو اللہ نے معذور قرار دیا۔