(۱۲۱۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عَوْفٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تَعْلَمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ فَإِنَّ الْعِلْمَ سَیَنْقَضِی وَتَظْہَرُ الْفِتَنُ حَتَّی یَخْتَلِفَ الاِثْنَانِ فِی الْفَرِیضَۃِ لاَ یَجِدَانِ مَنْ یَفْصِلُ بَیْنَہُمَا ۔
وَقَدْ قِیلَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ۔ [ضعیف]
(١٢١٧٣) حضرت ابن مسعود (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قرآن سیکھ لو اور لوگوں کو سکھاؤ، علم سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، فرائض کا علم سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، علم عنقریب ختم ہوجائے گا اور فتن ظاہر ہوں گے یہاں تک کہ حصوں میں دو آدمی اختلاف کریں گے وہ دونوں کوئی ایسا آدمی نہ پائیں گے جو ان کے درمیان فیصلہ کرسکے۔