hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12186

.

سنن البيهقي

12186
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۱۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ أُرَی عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلْیَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ وَلاَ یَکُنْ کَرَجُلٍ لَقِیَہُ أَعْرَابِیٌّ فَیَقُولُ : یَا مُہَاجِرُ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَإِنْ قَالَ نَعَمْ قَالَ لَہُ : فَإِنَّ إِنْسَانًا مِنْ أَہْلِی مَاتَ فَتَفُضَّ فَرِیضَتَہُ فَإِنْ حَدَّثَہُ فَہُوَ عِلْمٌ عَلِمَہُ وَزِیَادَۃٌ زَادَہُ اللَّہُ وَإِلاَّ قَالَ فَبِمَا تَفْضُلُونَنَا یَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ۔ [صحیح]
(١٢١٨١) ابوعبیدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : جو قرآن سیکھتا ہے اسے علم الفرائض بھی سیکھنا چاہیے اور اس آدمی کی طرح نہ ہو جسے کوئی ملے اور کہے : اے مہاجر ! کیا تو قرآن پڑھتا ہے ؟ اگر وہ جواب دے : ہاں تو وہ کہے : ہمارے گھر کا ایک آدمی فوت ہوگیا پس تو اس کی وراثت تقسیم کر دے۔ اگر وہ کر دے تو یہ علم ہے جسے اس نے سیکھا اور زیادہ ہونا ہے جو اللہ نے اسے دیا ہے ورنہ وہ کہے گا : اے مہاجرین ! تم کو ہم پر کیا فضیلت ہے۔