(۱۲۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحُلْوَانِیُّ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنُ شِہَابٍ یَقُولُ : لَوْ ہَلَکَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی بَعْضِ الزَّمَانِ لَہَلَکَ عِلْمُ الْفَرَائِضِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ جَائَ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ وَمَا یُحْسِنُہُ غَیْرُہُمَا۔ [صحیح]
(١٢١٩١) یوسف بن ماجشون کہتے ہیں میں نے ابن شہاب سے سنا وہ کہتے تھے : اگر عثمان بن عفان (رض) اور زید بن ثابت (رض) جلد فوت ہوجاتے تو علم الفرائض بھی قیامت تک ختم ہوجاتا۔ لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آیا تھا کہ ان دونوں کے سوا کوئی بھی اسے اچھی طرح نہ جانتا تھا۔