hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12208

.

سنن البيهقي

12208
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : أَتَی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعَالِیَۃِ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ رَجُلاً ہَلَکَ وَتَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً انْطَلِقْ تَقْسِمْ مِیرَاثَہُ فَتَبِعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی حِمَارٍ وَقَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ سَارَ ہُنَیَّۃً ثُمَّ قَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ سَارَ ہُنَیَّۃً ثُمَّ قَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ قَالَ : لاَ أُرَی یُنْزَلُ عَلَیَّ شَیْئٌ لاَ شَیْئَ لَہُمَا ۔ [ضعیف]
(١٢٢٠٣) عطاء بن یسار فرماتے ہیں : اہل العالیہ میں سے ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایک آدمی فوت ہوا ہے، اس نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے، آپ چلیں اور اس کی وراثت تقسیم کردیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گدھے پر بیٹھ کر آئے اور فرمایا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے پھر تھوڑی دیر چلے ، پھر کہا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے۔ پھر تھوڑی دیر چلے۔ پھر کہا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے، پھر کہا : میں نہیں خیال کرتا کہ مجھ پر کوئی چیز نازل ہو، ان کے لیے کچھ نہیں ہے۔