hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12256

.

سنن البيهقي

12256
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۵۱) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ : أَمَرَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَیَالِیَ طَاعُونَ عَمْوَاسٍ قَالَ : کَانَتِ الْقَبِیلَۃُ تَمُوتُ بِأَسْرِہَا فَیَرِثُہُمْ قَوْمٌ آخَرُونَ قَالَ فَأَمَرَنِی أَنْ أُوَرِّثَ الأَحْیَائَ مِنَ الأَمْوَاتِ وَلاَ أُوَرِّثَ الأَمْوَاتَ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ [ضعیف جداً] قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عُمَرَ : أَنَّہُ وَرَّثَ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ مِنْ تِلاَدٍ أَمْوَالِہِمْ وَفِی رِوَایَۃٍ أَنَّہُ قَالَ لِعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَرِّثْ ہَؤُلاَئِ فَوَرَّثَہُمْ مِنْ تِلاَدِ أَمْوَالِہِمْ۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ : أَنَّ عُمَرَ وَرَّثَ أَہْلَ طَاعُونِ عَمْوَاسٍ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا کَانَتْ یَدُ أَحَدِہِمَا وَرِجْلُہُ عَلَی الآخَرِ وَرَّثَ الأَعْلَی مِنَ الأَسْفَلِ وَلَمْ یُوَرِّثِ الأَسْفَلَ مِنَ الأَعْلَی وَہَاتَانِ الرِّوَایَتَانِ مُنْقَطِعَتَانِ وَقَدْ قِیلَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ عَنْ عُمَرَ وَہُوَ أَیْضًا مُنْقَطِعٌ فَمَا رُوِّینَا عَنْ عُمَرَ أَشْبَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔
(١٢٢٥١) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : مجھے عمر بن خطاب (رض) نے طاعون عمواس میں حکم دیاجب کہ ایک قبیلہ ہلاک ہوگیا تھا اور ان کا وارث ایک دوسری قوم کا بنایا گیا انھوں نے کہا کہ میں فوت شدہ کا وارث ان کے زندہ لوگوں کو بناؤں اور فوت شدہ لوگوں کو ایک دوسرے کا وارث نہ بناؤں۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے بعض کو بعض کے موروثی مال کا وارث بنایا اور ایک روایت میں ہے کہ انھوں نے حضرت علی (رض) سے کہا ان کو وارث بنادو ، پس انھوں نے ان کو موروثی مالوں کا وارث بنادیا، قتادہ سے روایت ہے کہ انھوں نے طاعون عمواس والوں کا وارث بعض کو بنایا، جب ایک کا ہاتھ اور پاؤں دوسرے پر تھا تو اعلیٰ کو نچلے پر فوقیت دے کر وارث بنایا اور نچلے کو بلند پروارث نہیں بنایا۔