hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12273

.

سنن البيهقي

12273
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْکَدِرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرًا یَقُولُ: مَرِضْتُ فَأَتَانِی النَّبِیُّ -ﷺ- یَعُودُنِی ہُوَ وَأَبُو بَکْرٍ مَاشِیَیْنِ وَقَدْ أُغْمِیَ عَلَیَّ فَلَمْ أُکَلِّمْہُ فَتَوَضَّأَ وَصَبَّہُ عَلَیَّ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَصْنَعُ فِی مَالِی وَلِی أَخَوَاتٌ؟ قَالَ فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْمِیرَاثِ {یَسْتَفْتُونَکَ قُلِ اللَّہُ یُفْتِیکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ} مَنْ کَانَ لَیْسَ لَہُ وَلَدٌ وَلَہُ أَخَوَاتٌ۔ وَفِی رِوَایَۃِ شُعْبَۃَ عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ : إِنَّمَا تَرِثُنِی کَلاَلَۃٌ فَسَمَّی مَنْ یَرِثُہُ کَلاَلَۃً وَقَدْ مَضَی ذِکْرُہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الَّذِی نَزَلَتْ فِیہِ آیَۃُ الْکَلاَلَۃِ لَمْ یَکُنْ لَہُ وَلَدٌ وَلاَ وَالِدٌ لأَنَّ أَبَاہُ قُتِلَ یَوْمَ أُحُدٍ وَہَذِہِ الآیَۃُ نَزَلَتْ بَعْدَہُ۔ [صحیح]
(١٢٢٦٨) ابن منکدر نے حضرت جابر سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں بیمار ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری عیادت کی۔ ابوبکر بھی ساتھ تھے۔ وہ پیدل چلتے ہوئے آئے اور میں بےہوش تھا، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی بات نہ کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور مجھ پر وضو کے چھینٹے ڈالے۔ مجھے افاقہ ہوا تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے مال کا کیا کروں ؟ اور میری بہنیں بھی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : آیت المیراث نازل ہوئی ہے : { یَسْتَفْتُونَکَ قُلِ اللَّہُ یُفْتِیکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ } یعنی جس کی اولاد نہ ہو اور بہنیں ہوں۔ جابر (رض) نے کہا : میرا وارث کلالہ بنا ہے تو انھوں نے نام لیا کون کلالہ وارث ہے۔
شیخ فرماتے ہیں : آیت المیراث جابر بن عبداللہ (رض) کے بارے میں نازل ہوئی، نہ ان کی کوئی اولاد تھی اور نہ والدین تھے، کیونکہ ان کے والد احد کے دن شہید ہوگئے تھے۔