(۱۲۲۷۹) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ سَمِعَ مُرَّۃَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : ثَلاَثٌ لأَنْ یَکُونَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیَّنَہُنَّ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ : الْخِلاَفَۃُ وَالْکَلاَلَۃُ وَالرِّبَا۔ فَقُلْتُ لِمُرَّۃَ : وَمَنْ یَشُکُّ فِی الْکَلاَلَۃِ مَا ہُوَ دُونَ الْوَلَدِ وَالْوَالِدِ قَالَ : إِنَّہُمْ یَشُکُّونَ فِی الْوَالِدِ۔ [ضعیف]
(١٢٢٧٩) مرہ کہتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے کہا : تین چیزیں ایسی ہیں جنہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے واضح کیا جو مجھے سرخ اونٹوں سے بھی محبوب ہے خلافت، کلالہ اور ربا۔ میں نے مرہ سے کہا : کون شک کرتا ہے کلالہ کے بارے میں کہ وہ اولاد اور والد کے علاوہ ہے ؟ مرہ نے جواب دیا : وہ والد کے بارے میں شک کرتے ہیں۔