hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12382

.

سنن البيهقي

12382
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۳۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَوْسِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ حَکِیمِ بْنِ عِقَالٍ قَالَ : أُتِیَ شُرَیْحٌ فِی امْرَأَۃٍ تَرَکَتِ ابْنَیْ عَمَّیْہَا أَحَدُہُمَا زَوْجُہَا وَالآخَرُ أَخُوہَا لأُمِّہَا فَأَعْطَی الزَّوْجَ النِّصْفَ وَأَعْطَی الأَخَ مِنَ الأُمِّ مَا بَقِیَ فَبَلَغَ ذَلِکَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَرْسَلَ إِلَیْہِ فَقَالَ : ادْعُوا لِی الْعَبْدَ الأَبْظَرَ فَدُعِیَ شُرَیْحٌ فَقَالَ : مَا قَضَیْتَ؟ فَقَالَ : أَعْطَیْتُ الزَّوْجَ النِّصْفَ وَالأَخَ مِنَ الأُمِّ مَا بَقِیَ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَبِکِتَابِ اللَّہِ أَمْ بِسُنَّۃٍ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَقَالَ : بَلْ بِکِتَابِ اللَّہِ فَقَالَ : أَیْنَ؟ قَالَ شُرَیْحٌ { وَأُولُو الأَرْحَامِ بَعْضُہُمْ أَوْلَی بِبَعْضٍ فِی کِتَابِ اللَّہِ } فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : ہَلْ قَالَ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِہَذَا مَا بَقِیَ؟ ثُمَّ أَعْطَی عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الزَّوْجَ النِّصْفَ وَالأَخَ مِنَ الأُمِّ السُّدُسَ ثُمَّ قَسَمَ مَا بَقِیَ َیْنَہُمَا۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا شُعْبَۃُ عَنْ أَوْسٍ الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح]
(١٢٣٧٧) حکیم بن عقال فرماتے ہیں : شریح کو ایسی عورت کے پاس لایا گیا جس نے اپنے چچا کے دو بیٹے چھوڑے تھے۔ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا اور دوسرا اس کا اخیافی بھائی تھا تو شریح نے خاوند کو نصف دیا اور باقی اخیافی بھائی کو دے دیا۔ حضرت علی (رض) کو یہ بات پہنچی تو انھوں نے شریح کو بلایا اور کہا : آپ نے کیا فیصلہ کیا ؟ شریح نے کہا : میں نے خاوند کو نصف دیا ہے اور اخیافی بھائی کو باقی ماندہ دیا ہے۔ حضرت علی (رض) نے کہا : کتاب اللہ کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے یا سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ؟ شریح نے کہا : کتاب اللہ کے ساتھ، حضرت علی (رض) نے پوچھا : کہاں ؟ شریح نے { وَأُولُو الأَرْحَامِ بَعْضُہُمْ أَوْلَی بِبَعْضٍ فِی کِتَابِ اللَّہِ } حضرت علی (رض) نے کہا : زوج کے لیے نصف کہا اور باقی کس کے لیے ہے ؟ پھر حضرت علی (رض) نے زوج کو نصف دیا اور اخیافی بھائی کو سدس دیا۔ پھر باقی دونوں میں تقسیم کردیا۔