hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12387

.

سنن البيهقي

12387
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۳۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَخْبَرَنَا یَزِیدُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَرَجَ إِلَی الْبَقِیعِ فَرَأَی رَجُلاً یُبَاعُ فَسَاوَمَ بِہِ ثُمَّ تَرَکَہُ فَاشْتَرَاہُ رَجُلٌ فَأَعْتَقَہُ ثُمَّ أَتَی بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنِّی اشْتَرَیْتُ ہَذَا فَأَعْتَقْتُہُ فَمَا تَرَی فِیہِ؟ قَالَ : أَخُوکَ وَمَوْلاَکَ ۔ قَالَ : مَا تَرَی فِی صُحْبَتِہِ؟ قَالَ : إِنْ شَکَرَکَ فَہُوَ خَیْرٌ لَہُ وَشَرٌّ لَکَ وَإِنْ کَفَرَکَ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ وَشَرٌّ لَہُ ۔ قَالَ : مَا تَرَی فِی مَالِہِ؟ قَالَ : إِنْ مَاتَ وَلَمْ یَدَعْ وَارِثًا فَلَکَ مَالُہُ ۔ ہَکَذَا جَائَ مُرْسَلاً۔ [ضعیف]
(١٢٣٨٢) حضرت حسن سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بقیع کی طرف گئے، ایک آدمی کو بکتے ہوئے دیکھاتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا سودا کیا۔ پھر اس کو چھوڑ دیا۔ اسے ایک آدمی نے خریدا اور آزاد کردیا، پھر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا اور کہا : میں نے اسے خریدا تھا، پھر آزاد کردیا۔ آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ تیرا بھائی ہے اور تیرا مولا ہے، اس نے پوچھا : اس کی محبت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ تیرا شکر کرے تو اس کے لیے بہتر ہے اور تیرے لیے برا ہے اور اگر وہ تیرا انکار کرے تو تیرے لیے بہتر ہے اور اس کے لیے برا ہے۔ اس نے اس کے مال کے بارے میں پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ فوت ہوجائے اور اس کا کوئی وارث نہ ہو تو وہ مال تیرا ہے۔