(۱۲۳۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْہَوْزَنِیِّ عَنِ الْمِقْدَامِ الْکِنْدِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِہِ فَمَنْ تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضَیْعَۃً فَإِلَیْنَا وَمَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِوَرَثَتِہِ وَأَنَا مَوْلَی مَنْ لاَ مَوْلَی لَہُ أَرِثُ مَالَہُ وَأَفُکُّ عَانَہُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَہُ یَرِثُ مَالَہُ وَیَفُکُّ عَانَہُ ۔ [صحیح لغیرہ]
(١٢٣٩٩) حضرت مقدام کندی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ہر مومن کا اس کی جان سے زیادہ قریبی ہوں، جو قرض یا اولاد چھوڑے وہ ہماری طرف ہے اور جو مال چھوڑے وہ اس کے ورثاء کے لیے ہے اور جس کا کوئی والی نہ ہو میں اس کا والی ہوں۔ میں اس کے مال کا وارث ہوں اور اس کے قیدی چھڑاؤں گا اور ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی اور وارث نہ ہو، وہ اس کے مال کا وارث ہے اور اس کے قیدیوں کو چھڑائے گا۔