(۱۲۴۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ الأَحْمَرِیُّ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً تُوُفِّیَ مِنْ خُزَاعَۃَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِمِیرَاثِہِ فَقَالَ : انْظُرُوا ہَلْ مِنْ وَارِثٍ ۔ فَالْتَمَسُوہُ فَلَمْ یَجِدُوا لَہُ وَارِثًا فَأُخْبِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ادْفَعُوہُ إِلَی أَکْبَرِ خُزَاعَۃَ ۔ [ضعیف]
(١٢٤٠٢) ابن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ خزاعہ کا ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں فوت ہوگیا، اس کی میراث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیکھو اس کا کوئی وارث ہے ؟ انھوں نے تلاش کیا، لیکن کوئی نہ ملا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خزاعہ کے بڑے آدمی کو اس کی میراث دے دو ۔