(۱۲۴۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی قَیْسٍ عَنِ الْہُزَیْلِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ فِی امْرَأَۃٍ تَرَکَتْ زَوْجَہَا وَأُمَّہَا وَإِخْوَتَہَا لأَبِیہَا وَأُمِّہَا وَإِخْوَتَہَا لأُمِّہَا قَالَ : لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلأُمِّ السُّدُسُ وَلِلإِخْوَۃِ مِنَ الأُمِّ الثُّلُثُ تَکْمِلَۃَ السِّہَامِ وَلَمْ یَجْعَلْ لإِخْوَتِہَا لأَبِیہَا وَأُمِّہَا شَیْئًا۔ [حسن]
(١٢٤٧٨) ہزیل فرماتے ہیں کہ عبداللہ (رض) نے ایسی عورت کے بارے میں کہا جس نے خاوند، ماں، حقیقی بہن اور اخیافی بھائی کو چھوڑا ہو کہ زوج کے لیے نصف، ماں کے لیے سدس اور اخیافی بھائی کے لیے ثلث حصوں کو پورا کرنے والا اور حقیقی بھائی کے لیے کوئی حصہ نہ رکھا۔