hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12490

.

سنن البيهقي

12490
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۴۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا اسْتَہَلَّ الْمَوْلُودُ وُرِّثَ ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ یَعْقُوبَ الْجَزَرِیِّ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بِہَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَہُ وَزَادَ مَوْصُولاً بِالْحَدِیثِ : تِلْکَ طَعْنَۃُ الشَّیْطَانِ کُلَّ بَنِی آدَمَ نَائِلاً مِنْہُ تِلْکَ الطَّعْنَۃَ إِلاَّ مَا کَانَ مِنْ مَرْیَمَ وَابْنِہَا فَإِنَّہَا لَمَّا وَضَعَتْہَا أُمُّہَا قَالَتْ (إِنِّی أُعِیذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ) فَضُرِبَ دُونَہَا بِحِجَابٍ فَطَعَنَ فِیہِ یَعْنِی فِی الْحِجَابِ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : کُلُّ بَنِی آدَمَ یَطْعُنُ الشَّیْطَانُ فِی جَنْبِہِ حِینَ تَلِدُہُ أُمُّہُ إِلاَّ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ ذَہَبَ یَطْعُنُ فَطَعَنَ فِی الْحِجَابِ ۔ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : رَأَیْتُ ہَذِہِ الصَّرْخَۃَ الَّتِی یَصْرُخُہَا الصَّبِیُّ حِینَ تَلِدُہُ أُمُّہُ فَإِنَّہَا مِنْہَا۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ السجتانی ۲۹۲۰]
(١٢٤٨٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بچہ رو پڑے تو وہ وارث بنادیا جائے گا۔
ایک روایت کے الفاظ ہیں : یہ شیطان کا چھونا ہے، ہر بنی آدم کا اس سے واسطہ پڑتا ہے مگر مریم اور اس کا بیٹا اس لیے کہ جب وہ پیدا ہوئے تو ان کی ماں نے کہا : بیشک میں اسے تیری پناہ میں دیتی ہوں اور اس کی اولاد کو بھی شیطان مردود سے پس شیطان نے ان کو پردے میں سے چھو لیا تھا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بنی آدم کو شیطان چوکا لگاتا ہے اس کی پیٹھ میں۔ جب اسے اس کی ماں جنتی ہے مگر عیسیٰ بن مریم۔ وہ (شیطان) چھونے کے لیے گیا پس پردے میں سے چھوا تھا، حضرت ابوہریرہ (رض) نے کہا : میں نے اس چیخ کو دیکھا جو بچے سے نکلتی ہے، جب اسے اس کی ماں جنم دیتی ہے، پس وہ اسی (شیطان) کی جانب سے ہے۔