(۱۲۴۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : إِنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی الأَوْسَاقِ الَّتِی نَحَلَہَا إِیَّاہَا : فَلَوْ کُنْتِ جَدَدْتِیہِ أَوِ احْتَزْتِیہِ کَانَ لَکِ وَإِنَّمَا ہُوَ الْیَوْمَ مَالُ الْوَارِثِ وَإِنَّمَا ہُمْ أَخَوَاکِ وَأُخْتَاکِ فَاقْتَسِمُوہُ عَلَی کِتَابِ اللَّہِ۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : وَاللَّہِ یَا أَبَتِہ لَوْ کَانَ کَذَا وَکَذَا لَتَرَکْتُہُ إِنَّمَا ہِیَ أَسْمَائُ فَمَنِ الأُخْرَی؟ قَالَ : ذُو بَطْنِ بِنْتِ خَارِجَۃَ أُرَاہَا جَارِیَۃً۔ [صحیح]
(١٢٤٨٧) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ان وسقوں کے بارے میں کہا جو انھوں نے عائشہ (رض) کو دیے تھے کہ اگر تو نے انھیں کاٹ لیا ہے اور قبضہ میں لے لیا ہے تو تیرے ہیں۔ ورنہ وہ آج سے وارث کا مال ہے اور وہ تیرے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرلینا، عائشہ (رض) نے کہا : اللہ کی قسم ! اے ابا جان ! اگر ایسی بات ہے تو میں چھوڑ دیتی ہوں۔ ایک اسماء بہن ہے، دوسری کون ہے ؟ ابوبکر (رض) نے کہا : خارجہ کی بیٹی کے پیٹ میں میرے خیال میں لڑکی ہے۔