(۱۲۵۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ قَالَ حَدَّثَنِی بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ مُسَاعَاۃَ فِی الإِسْلاَمِ مَنْ سَاعَی فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَقَدْ لَحِقَ بِعَصَبَتِہِ وَمَنِ ادَّعَی وَلَدًا مِنْ غَیْرِ رِشْدَۃٍ فَلاَ یَرِثُ وَلاَ یُورَثُ ۔ [ضعیف]
(١٢٥٠٣) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام میں لونڈی کی کمائی نہیں ہے جس نے جاہلیت میں یہ کمائی، پھر اس عورت کا لڑکا ہوا تو اس کا نسب اس کے مولیٰ سے ملے گا اور جو شخص کسی بچے کا دعویٰ کرے بغیر نکاح کے تو نہ بچہ اس کا وارث ہوگا اور نہ وہ بچے گا۔