(۱۲۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ : أَنَّہُ حَضَرَ رَجُلاً یُوصِی فَآثَرَ بَعْضَ الْوَرَثَۃِ عَلَی بَعْضٍ فَقَالَ لَہُ : إِنَّ اللَّہَ سُبْحَانَہُ قَدْ قَسَمَ بَیْنَکُمْ فَأَحْسَنَ الْقَسْمَ وَإِنَّہُ مَنْ یَرْغَبْ بِرَأْیِہِ عَنْ رَأْی اللَّہِ یَضِلَّ فَأَوْصِ لِذِی قَرَابَۃٍ مِمَّنْ لاَ یَرِثُ ثُمَّ دَعِ الْمَالَ کَمَا قَسَمَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ۔
[صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۲/ ۱۷۷]
(١٢٥٨٤) مسروق سے روایت ہے کہ وہ ایک آدمی کے پاس گئے، وہ وصیت کررہا تھا اور رشتہ داروں کو بعض پر ترجیح دے رہا تھا، مسروق نے اسے کہا : اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان اچھی تقسیم کی ہے اور جو اپنی رائے کے ساتھ اللہ کی رائے سے بےرغبتی اختیار کرے گا وہ گمراہ ہوگیا اپنے ان ورثاء کے لیے وصیت کر جو وارث نہیں ہیں، پھر مال چھوڑ دے جیسے اللہ نے تقسیم کیا ہے۔