hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12633

.

سنن البيهقي

12633
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۶۲۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ َخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ رُزَیْقٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً الْخُرَاسَانِیَّ عَنْ أَبِی الْغَوْثِ بْنِ الْحُصَیْنِ الْخَثْعَمِیِّ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی أَدْرَکَتْہُ فَرِیضَۃُ اللَّہِ فِی الْحَجِّ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیرٌ لاَ یَتَمَالَکُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ فَمَا تَرَی الْحَجَّ عَنْہُ۔ قَالَ : نَعَمْ فَحُجَّ عَنْہُ ۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَکَذَلِکَ مَنْ مَاتَ مِنْ أَہْلِینَا وَلَمْ یُوصِ بِالْحَجِّ فَنَحَجُّ عَنْہُ۔ قَالَ : نَعَمْ وَتُؤْجَرُونَ ۔ قَالَ : وَیُتَصَدَّقُ عَنْہُ وَیُصَامُ عَنْہُ قَالَ : نَعَمْ وَالصَّدَقَۃُ أَفْضَلُ ۔ وَکَذَلِکَ فِی النَّذْرِ وَالْمَشْیِ إِلَی الْمَسَاجِدِ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ بَیْنَ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ وَمَنْ فَوْقَہُ وَمَعْنَاہُ مَوْجُودٌ فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ قَبْلَہُ۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ۸۶۷۳]
(١٢٦٢٨) ابوالغوث بن حصین فرماتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے باپ کو اللہ کے فریضہ حج نے پا لیا ہے اور وہ بوڑھے ہیں۔ سواری کی طاقت نہیں رکھتے، آپ ان کی طرف سیحج کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اس کی طرف سے حج کیا جائے گا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمارے گھر والوں میں سے جو بھی فوت ہوگیا اور اس نے حج کی وصیت نہ کی ہو کیا اس کی طرف سے بھی حج کیا جائے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : ہاں اور تمہیں بھی اجر دیا جائے گا، اس نے کہا : اس کی طرف سے صدقہ کیا جائے اور روزے رکھے جائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور صدقہ افضل ہے، اسی طرح نذر میں اور مسجد کی طرف چلنے میں۔