(۱۲۶۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ : شَیْخٌ یُقَالُ لَہُ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ کَانَ یَکُونُ بِحِمْصَ أَظُنُّہُ کُوفِیٌّ رَوَی عَنْہُ بَقِیَّۃُ وَأَبُو الْمُغِیرَۃِ أَحَادِیثُہُ أَحَادِیثُ مَوْضُوعَۃٌ کَذِبٌ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ حَمَّادٍ قَالَ قَالَ الْبُخَارِیُّ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ۔ [صحیح]
(١٢٦٥٣) عبداللہ بن احمد بن حنبل نے اپنے والدکو کہتے ہوئے سنا، شیخ مبشر بن عبید ہیں اور حمص کے رہنے والے تھے۔ میرا گمان ہے کہ وہ کوفی تھے۔ ان سے بقیہ اور ابو المغیرہ نے روایت کیا ہے، ان کی احادیث موضوع اور جھوٹی ہیں۔ امام بخاری (رح) نے مبشر بن عبید کو منکر الحدیث کہا ہے۔