hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12716

.

سنن البيهقي

12716
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۷۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ وَعُثْمَانَ ابْنَا أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : جِئْتُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- یَوْمَ بَدْرٍ بِسَیْفٍ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ قَدْ شَفَی صَدْرِی الْیَوْمَ مِنَ الْعَدُوِّ فَہَبْ لِی ہَذَا السَّیْفَ فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا السَّیْفَ لَیْسَ لِی وَلاَ لَکَ ۔ فَذَہَبْتُ وَأَنَا أَقُولُ یُعْطَاہُ الْیَوْمَ مَنْ لَمْ یُبْلِ بَلاَئِی فَبَیْنَا أَنَا إِذَ جَائَ نِی الرَّسُولُ فَقَالَ أَجِبْ فَظَنَنْتُ أَنَّہُ قَدْ نَزَلَ فِیَّ شَیْئٌ مِنْ کَلاَمِی فَجِئْتُ فَقَالَ لِی النَّبِیُّ -ﷺ- : إِنَّکَ سَأَلْتَنِی ہَذَا السَّیْفَ وَلَیْسَ ہُوَ لِی وَلاَ لَکَ فَإِنَّ اللَّہَ قَدْ جَعَلَہُ لِی فَہُوَ لَکَ ۔ ثُمَّ قَرَأَ {یَسْأَلُونَکَ عَنِ الأَنْفَالِ قُلِ الأَنْفَالُ لِلَّہِ وَالرَّسُولِ } إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔ [صحیح]
(١٢٧١١) مصعب بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بدر کے دن ایک تلوار لے کر آیا میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آج اللہ تعالیٰ نے دشمن سے میرے سینے کو ٹھنڈ پہنچائی ہے، پس یہ تلوار مجھے دے دیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تلوار میری ہے نہ تیری۔ میں چلا گیا اور کہہ رہا تھا، آج یہ اس کو ملے گی جس کا امتحان میرے جیسا نہ ہوا ہوگا، پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلا لیا، میں نے سمجھا کہ میرے بارے میں کچھ نازل ہوا ہوگا، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کہا : تو نے مجھ سے اس تلوار کا سوال کیا تھا اور وہ نہ میری تھی نہ تیری۔ پس اللہ تعالیٰ نے میری کردی اور وہ اب تیرے لیے ہے پھر آیت پڑھی : { یَسْأَلُونَکَ عَنِ الأَنْفَالِ قُلِ الأَنْفَالُ لِلَّہِ وَالرَّسُولِ } ۔