(۱۲۷۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا جَائَ تْ إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَتْ : مَنْ یَرِثُکَ؟ قَالَ : أَہْلِی وَوَلَدِی۔ قَالَتْ : فَمَا لِی لاَ أَرِثُ النَّبِیَّ -ﷺ-؟ قَالَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّا لاَ نُورَثُ ۔ وَلَکِنِّی أَعُولُ مَنْ کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَعُولُہُ وَأُنْفِقُ عَلَی مَنْ کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یُنْفِقُ عَلَیْہِ۔ [صحیح]
(١٢٧٤١) حصرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ (رض) ابوبکر (رض) کے پاس آئیں اور کہا : تمہارا وارث کون ہے، ابوبکر (رض) نے کہا : میرے اہل اور اولاد۔ فاطمہ (رض) نے کہا : میرے لیے کیا ہے ؟ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وارث کیوں نہیں بن سکتی ؟ ابوبکر نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور لیکن میں ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں جن کی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیکھ بھال کرتے تھے اور ان پر خرچ کرتا ہوں جن پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خرچ کرتے تھے۔