(۱۲۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرٍ مَوْلَی الأَنْصَارِ عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ قَسَمَہَا عَلَی سِتَّۃٍ وَثَلاَثِینَ سَہْمًا جَمَعَ کُلُّ سَہْمٍ مِائَۃَ سَہْمٍ فَکَانَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلِلْمُسْلِمِینَ النِّصْفُ مِنْ ذَلِکَ وَعَزَلَ النِّصْفَ الْبَاقِیَ لِمَنْ یَنْزِلُ بِہِ مِنَ الْوُفُودِ وَالأُمُورِ وَنَوَائِبِ النَّاسِ۔ [صحیح]
(١٢٨٢٤) بشیر انصار کے غلام اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے لوگوں سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر پر فتح پائی تو اسے چھتیس حصوں میں تقسیم کیا، پھر ہر ایک حصہ کو سو حصوں میں جمع کیا پس وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تھا اور مسلمانوں کے لیے اس سے نصف اور باقی نصف وفود، معاملات، ضروریات وغیرہ کے لیے چھوڑ دیا۔