hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1288

.

سنن البيهقي

1288
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ شَرِیکٍ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ فَقَالَتْ : ائْتِ عَلِیًّا فَإِنَّہُ کَانَ یُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَأَتَیْتُہُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ : کُنَّا إِذَا سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -یَأْمُرُنَا بِالْمَسْحِ عَلَی خِفَافِنَا۔ وَأَمَّا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَإِنَّمَا کَرِہَہُ حِینَ لَمْ یَثْبُتْ لَہُ مَسْحُ النَّبِیِّ -ﷺ -عَلَی الْخُفَّیْنِ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَۃِ فَلَمَّا ثَبَتَ لَہُ رَجَعَ إِلَیْہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]
(١٢٨٩) مقدام بن شریع اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : علی (رض) کے پاس جاؤ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ میں ان کے پاس آیا اور پوچھا تو انھوں نے کہا : جب ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کرتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کو موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
اور ابن عباس (رض) اس کو ناپسند کرتے تھے۔ جب تک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا موزوں پر مسح کرنا ان کے ہاں ثابت نہیں ہوگیا پھر جب سورة مائدہ نازل ہوئی تو انھوں نے رجوع کرلیا۔